وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

  



 اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی سلامتی اور سکیورٹی صورت حال پر خیال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ، جس میں آپریشن ضرب عضب اور کشمیر میں بھارتی فورسز کے وحشیانہ تشدد سمیت ملک کی قومی اور علاقائی سلامی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں افغانستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات کی سیکورٹی پر بھی بات چیت کی گئی اور آرمی چیف نے چین کے دورے کے دوران سیاسی و عسکری قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں اور مشاورت سے متعلق وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔

وزیر اعظم

مزید : صفحہ اول


loading...