بغاوت کا الزام ،ترک عدالت نے فتح اللہ گولن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

بغاوت کا الزام ،ترک عدالت نے فتح اللہ گولن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک ڈیسک )ترک عدالت نے بغاوت کے الزام میں مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔برطانوی خبر رساں ادارے ’’دی گارڈین ‘‘کے مطابق استنبول میں پبلک پراسیکیوٹر حسن یلماز نے وارنٹ کی درخواست میں فتح اللہ گولن پر مجرمانہ تنظیم اور مسلح دہشت گرد گروپ چلانے کا الزام عائدکیا گیا ۔حسن یلماز نے کہا فتح اللہ گولن کے جرائم میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں ۔واضح رہے کہ فتح اللہ گولن امریکہ میں مقیم ہیں جس کی حوالگی کے لیے ترکی پہلے ہی امریکہ سے مطالبہ کر چکا ہے جبکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ ترکی صبر سے کام لے ،کسی بھی شخص کی حوالگی کے لیے بین الاقوامی قوانین کے تحت عمل کیا جائے گا ۔

مزید :

صفحہ اول -