بھارتی وزیر داخلہ سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،لنچ میں شرکت کے حوالے سے پیغام آیا لیکن میں نے معذرت کر لی ،چوہدری نثار علی

بھارتی وزیر داخلہ سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،لنچ میں شرکت کے حوالے سے پیغام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے لنچ میں شرکت کے حوالے سے پیغام بھیجوایا لیکن میں لنچ شریک ہونے سے معذرت کی اس لیے ان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے بتایا کہ بھارتی وزیرداخلہ نے پیغام بھجوایا کہ آپ لنچ پر آ رہے ہیں تو میں آؤں گا اور اگر آپ نہیں آ رہے تو میں نہیں آؤں گا جس پر میں نے جواب بھیجا کہ میں نے ایک انتہائی اہم میٹنگ میں شرکت کیلئے وزیراعظم ہاؤس جانا ہے اس لیے میں لنچ میں شریک نہیں ہو سکوں گا۔چوہد ری نثار کا کہناتھا کہ بھارتی وزیر داخلہ سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -