بھار ت کا مسئلہ کشمیر کواندرونی معا ملہ کہنا حقائق کے منافی ہے،مجیب الرحمن شامی

بھار ت کا مسئلہ کشمیر کواندرونی معا ملہ کہنا حقائق کے منافی ہے،مجیب الرحمن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف تجزیہ نگار اور سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ بات چیت سے حل کیا جانا چاہئے لیکن بھارت اس کو اندرونی معاملہ کہتا ہے جو حقائق کے منافی ہے۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’ نقطہ نظر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ کی تقریر پاکستانی میڈیا پر نشر ہونی چاہئے تھی تاکہ سب کو معلوم ہوتا کہ انہوں نے کیا کہا۔ اس کے ساتھ ہی چودھری نثار کا جواب بھی نشر کیا جانا چاہئے تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے کچھ اچھے کام کئے ہیں تو تنقید کرنے والوں کے پاس بھی ان کے خلاف کافی مواد موجود ہے۔پاکستان اور امریکہ کا رشتہ ساس بہو جیسا ہے کبھی ہم روٹھ جاتے ہیں اور کبھی وہ روٹھ جاتے ہیں لیکن کوئی یہ نہ سمجھے کہ کوئی دشمنی پیدا ہو گئی ہے

مزید :

صفحہ اول -