شدید گرمی میں کنٹینر پر چڑھنے کا شوق نہیں ، عوام کے پاس نہ جاؤ ں تو کیا کروں عمران خان

شدید گرمی میں کنٹینر پر چڑھنے کا شوق نہیں ، عوام کے پاس نہ جاؤ ں تو کیا کروں ...

  



 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے شدید گرمی میں کنٹینر پر چڑھنے کا شوق نہیں۔عوام کے پاس نہ جاوں تو کیا کروں۔اس لئے یہ سب کچھ کر رہوں تاکہ پاکستان بچ جائے۔اگر عوام کے پاس نہ جاوں تو شریف خاندان کا کبھی احتساب نہیں ہوگا۔ملک کو لوٹنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔اپنی لوٹ مار پر پکڑے جانے پر شریف خاندان مسلسل جھوٹ بول رہا ہے۔نواز شریف کبھی ٹی او آرز پر متفق نہیں ہونگے۔بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میرا فلیٹ نہیں تھا لیکن یہ تو مانتے ہی نہیں۔نواز شریف پارلیمنٹ میں خطاب کرکے مزید پھنس گئے ہیں۔اگر میں نے غلط کام کیا ہے تو میرا بھی احتساب کیا جائے۔مجھے کوئی ڈر نہیں۔پاناما پیپرز ہم نے لیک نہیں کئے۔ان کا کہنا تھا کہ جس دور میں شریف خاندان باہر پیسہ لے کر گیا اس دور میں تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ پیسہ ملک سے باہر لے جائے۔مے فیئر کے فلیٹس کے بارے میں نواز شریف کچھ کہتے ہیں ان کے بیٹے کچھ کہتے ہیں۔ نواز شریف کو جھوٹ بولنے پر اسمبلی سے نکال دینا چاہئے۔باہمت لیڈر ہی قوم کی قیادت کر سکتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ایک سال میں انہوں نے تین ہزار ارب قرضہ لیا ہے۔ دس سال پہلے چھ ہزار ارب روے قرضہ تھا لیکن اب انہوں نے تین سال میں ہی تین ہزار ارب روپے قرضہ لیا ہے۔خیبر پی کا تمام ترقیاتی بجٹ ایک سو تیرہ ارب ہے جبکہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ دو سو ارب سے بن رہا ہے

عمران خان

مزید : صفحہ اول


loading...