کوئٹہ ، جشن آزادی پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، ’’را‘‘ کے 6دہشتگرد گرفتار

کوئٹہ ، جشن آزادی پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، ’’را‘‘ کے 6دہشتگرد ...

  



 کوئٹہ (خصو صی رپورٹ) کوئٹہ میں جشن آزادی کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را ‘‘کے چھ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالات’’ را ‘‘کے ایجنٹ خراب کر رہے ہیں۔’’ را ‘‘اور این ڈی ایس سے تعلق رکھنے والے مزید 6 دہشت گردوں کو سکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے کلی شابو اور مشرقی بائی پاس سے گرفتار کر لیا ہے جن کے اعترافی بیان میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد بلوچستان میں را کے ایجنٹ ہیں جو عوام کو ٹارگٹ کرنے کے بعد اب سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں فراری کیمپ موجود ہیں جہاں دہشت گردوں کی تربیت ہوتی ہے۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دلیری سے لڑیں گے،

مزید : صفحہ اول


loading...