پنجاب میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے ،یوسف رضا گیلانی

پنجاب میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے ،یوسف رضا گیلانی

  



لاہور (اے ا ین این) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کافی تشویشناک ہے ،بچوں کو اغوا ء اور قتل کرنے والے گروہ کی ابھی تک گرفتاری نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد کی قیادت شیخ علی سعید رہنما انسانی حقوق ونگ پی پی پنجاب نے کی ۔ جبکہ وفد میں لاہور کے رہنما نصیر احمد، خواجہ راشد فاروق، محمد نعیم شامل تھے ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کافی تشویشناک ہے لاہور میں بچوں کو اغوا اور قتل کرنے والے گروہ کی ابھی تک گرفتاری نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے موجودہ حکومت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے

مزید : صفحہ اول


loading...