سعوی حکام کا ہزاروں پاکستانیوں سمیت ایشیائی متاثرین کی مدد کا وعدہ

سعوی حکام کا ہزاروں پاکستانیوں سمیت ایشیائی متاثرین کی مدد کا وعدہ

  



 ریاض(اے این این) سعودی عرب نے نوکریوں سے فارغ ہونے کے بعد واجبات کے منتظر پاکستانی اور بھارتی شہریوں سمیت ہزاروں ایشیائی باشندوں کی مدد کا وعدہ کیا ہے۔پاکستان، انڈیا اور فلپائن سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد سفارتخانوں اور امدادی تنظیموں کی جانب سے دی جانے والی امداد پر گزارا کر رہے ہیں۔سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حکام نے یہاں پھنسے ہوئے مزدوروں کی مدد کے لیے ہنگامی طور پر رہائش اور ملک چھوڑنے پر پابندیوں میں نرمی لانے کا وعدہ کیا ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں خوراک اور طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔حکام کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پاکستانی سفارت خانے میں ایک سیل قائم کردیا گیا ہے جہاں پر کوئی بھی پاکستانی اپنے مسائل کے بارے میں درخواست دے سکتا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ بحران سے تقریبا 8000 پاکستانی مزدور متاثر ہوئے ہیں۔ ادھر جدہ میں انڈین قونصل جنرل نور رحمان شیخ کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت وطن واپسی میں مدد کی پیشکش کر رہی ہے۔بھارت نے اس معاملے کو سلجھانے کے لیے روزیرمملکت برائے امورخارجہ وجے کمار سنگھ کو سعودی عرب بھیجا ہے تاکہ انڈین شہریوں کی وطن واپسی کا بندوبست کیا جا سکے۔حکام کے مطابق تقریبا سات ہزار 700 انڈین مزدور اس وقت سعودی عرب میں نوکریوں سے فارغ ہونے کے بعد پھنسے ہوئے ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...