قاضی پارک میں جلنے والا ٹرانسفارمر 24 گھنٹے بعد بھی تبدیل نہ ہو سکا

قاضی پارک میں جلنے والا ٹرانسفارمر 24 گھنٹے بعد بھی تبدیل نہ ہو سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر) بدھ کی شام شاہدرہ کے علاقے قاضی پارک اور جعفری پارک میں ٹرانسفارمر جل جانے کے باعث جانے والی بجلی جمعرات رات گئے تک بحال نہ ہو سکی۔ بتایا گیا ہے کہ علاقہ میں لگایا گیا ٹرانسفارمر 150KV کا ہے جبکہ یہاں 300KV کے قریب لوڈ ہے۔ ٹرانسفارمر چھوٹا ہونے کے باعث بار بار جل جاتا ہے۔ اہل علاقہ کی طرف سے بار بار یاددہانیوں اور احتجاج کے باوجود ٹرانسفارمر تبدیل نہیں کیا گیا اہل علاقہ نے گزشتہ روز شدید احتجاج کیا اور دھمکی دی اگر جمعہ کے روز ٹرانسفارمر تبدیل نہ کیا گیا تو شاہدرہ چوک میں احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ اور میٹرو بس سروس بند کر دیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -