عازمین حج کو ویکسی نیشن کیلئے حاجی کیمپوں میں آنا پڑے گا،وزارت مذہبی امور

عازمین حج کو ویکسی نیشن کیلئے حاجی کیمپوں میں آنا پڑے گا،وزارت مذہبی امور

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور اپنی ہٹ دھرمی پر قائم۔پرائیویٹ حج سکیم کے 80ہزار عازمین کو پولیو کے قطرے پینے اور گردن توڑ بخار سے ٹیکوں کے لیے حاجی کیمپوں میں آنا پڑے گا حج آرگنائزر کو حج ٹریننگ پروگراموں میں عازمین کو انجکشن لگانے کی سہولت سے محروم کر دیا گیا ،پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کو انجکشن صرف حاجی کیمپوں میں لگیں گے وزارت مذہبی امور کا موقف۔ادویات کی پیکنگ بھی حاجی کیمپوں سے ہو سکے گی ملک بھر کے حج آرگنائزر نے پرائیویٹ سکیم کے عازمین کو حج ٹریننگ کے پروگراموں میں انجکشن لگانے کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔کئی سالوں سے ایسا ہو رہا تھا گزشتہ سال سے وزارت نے فیصلہ مسلط کر دیا ہے کہ صرف حاجی کیمپوں سے انجکشن لگوائے جائیں ،پرائیویٹ حج سکیم اور سرکاری حج سکیم میں اتنا فرق تو ہونا چاہیے،سرکاری سکیم کے عازمین کی مجبوری ہے کہ وہ حاجی کیمپوں میں پاسپورٹ لینے آئیں گے پرائیویٹ سکیم کے عازمین کو ساری چیزیں حج ٹریننگ پروگراموں میں فراہم کی جاتی ہیں انجکشن بھی وہیں لگائے جائیں تو حاجی کے لیے آسانی ہو گی ۔

ویکسی نیشن

مزید : صفحہ آخر