2کروڑ 14لاکھ روپے کے بجلی کے بل کے ڈیفالٹر کی عبوری ضمانت منظور

2کروڑ 14لاکھ روپے کے بجلی کے بل کے ڈیفالٹر کی عبوری ضمانت منظور

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے 2کروڑ 14لاکھ روپے کے بجلی کے بل کے ڈیفالٹر کی 22اگست تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب سے تفصیلی جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس انوار الحق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شان سٹیل ملز کے مالک خالد امین کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے منیر حسین بھٹی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ لیسکو نے درخواست گزاراووربلنگ کرتے ہوئے 2کروڑ 14لاکھ کا بل بھجوایا جس کے خلاف لیسکو کو درخواست دی گئی، لیسکو کے بل درست کرنے کی بجائے کیس نیب کو ریفر کر دیا، نیب اس کیس میں درخواست گزار کو گرفتار کرنا چاہ رہا ہے ، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نیب کو واجب الادا رقم ادا کرنے کو تیار ہے درخواست گزار کی عبوری ضمانت منظوری کی جائے، عدالت نے 22اگست تک ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو ہدایت کی کہ اس کیس بارے تفصیلی جواب داخل کرایاجائے۔

مزید : صفحہ آخر