بحریہ ٹاؤن کی دیواریں مسمار کرنے اور درخت کاٹنے کیخلاف چیئرمین رنگ روڈ اتھارٹی اور ڈائریکٹر جمیل احمد کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائر

بحریہ ٹاؤن کی دیواریں مسمار کرنے اور درخت کاٹنے کیخلاف چیئرمین رنگ روڈ ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)بحریہ ٹاؤن کی دیواریں مسمار کرنے اور درخت کاٹنے کے خلاف چیئرمین رنگ روڈ اتھارٹی عبداللہ سنبل اور اتھارٹی کے ڈائریکٹر جمیل احمد کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں ۔توہین عدالت کی یہ درخواستیں بحریہ ٹاؤن کے ڈائریکٹر لینڈ اعظم بھٹی اور رہائشی مظفر علی نے دائر کی ہیں، درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے جنوری میں حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تعمیر کے لئے بحریہ ٹاؤن کی دیواروں کو مسمار نہ کیا جا ئے ، حکم امتناعی کے باوجود رنگ روڈ اتھارٹی کے افسران نے3 اگست کی رات بحریہ ٹاؤن کی دیواریں مسمار کر دیں اور درخت بھی کاٹ دیئے ہیں جو توہین عدالت کے مترادف ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے رنگ روڈ تعمیر کرنے کے لئے بحریہ ٹاؤن کی جگہ حاصل کرنے کے لئے لینڈ ایکوزیشن کی کارروائی بھی مکمل نہیں کی ، رنگ روڈ اتھارتی دھونس دھاندلی سے بحریہ ٹاؤن کی جگہ حاصل کرنا چاہ رہی ہے ،چیئرمین رنگ روڈ اتھارٹی عبداللہ سنبل اور اتھارٹی کے ڈائریکٹر جمیل احمد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...