وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں خوف ناک اضافہ ہو چکاہے جس کی وجہ سے وکلاء کمیونٹی کو اپنے فرائض سرانجام دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتوں میں لگائے جانے والے سکینرز بھی خراب ہو چکے ہیں جبکہ کیمرے بھی ٹھیک نہیں ہیں جس کی وجہ سے وکلاء سکیورٹی رسک کے ساتھ کام کرنے پر مجبور ہیں،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کی تفصیلات اور تفتیش میں ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے وکلاء کے حفاظتی انتظامات موثر بنانے کا بھی حکم دے۔

مزید : صفحہ آخر