براڈ کاسٹ اداروں کو ڈی ٹی ایچ ٹیکنالوجی کے لائسنس جاری نہ کئے جانے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ملتوی

براڈ کاسٹ اداروں کو ڈی ٹی ایچ ٹیکنالوجی کے لائسنس جاری نہ کئے جانے کیخلاف ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے براڈ کاسٹ اداروں کو ڈی ٹی ایچ (ڈائریکٹ ٹو ہوم)ٹیکنالوجی کے لائسنس جاری نہ کئے جانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزاروں کی وکیل عاصمہ جہانگہر نے کہا کہ پیمراء قوانین کے تحت ایک براڈ کاسٹ ادارہ چار میڈیا چینلز کے لائسنس رکھ سکتا ہے،انہوں نے بتایا کہ قانون میں ڈی ٹی ایچ ٹیکنالوجی کے لائسنس حاصل کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔تمام براڈ کاسٹ اداروں کو اپنی نشریات براہ راست لوگوں کے گھروں تک پہنچانے کا حق حاصل ہے اس کے باوجود براڈ کاسٹ اداروں کو پیمرا کی جانب سے یہ لائسنس جاری نہیں کئے جا رہے،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پیمراریگولیشن کی شق 32کے تحت ڈی ٹی ایچ ٹیکنالوجی کے لائسنس کیبل آپریٹرز ہی حاصل کر سکتے ہیں اگر براڈ کاسٹ اداروں کو لائسنس جاری کر دئیے جائیں تو ان کی اجارہ داری قائم ہو جائے گی جن کہ مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی ہے،عدالت نے درخواست گزار کو پیمرا ریگولیشن کے سیکشن 32کو چیلنج کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کہ سماعت ملتوی کر دی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...