روزنامہ پاکستان کی خبرپرقبضہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن

روزنامہ پاکستان کی خبرپرقبضہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن

  



لاہور(خبر نگار خصوصی) روز نامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن ۔سیکرٹری محکمہ اوقاف و مذہبی امور نوازش علی نے قبضہ مافیا کے خلاف مضبوط ایکشن لیتے ہوئے گزشتہ روز ہال روڈ پر اربوں روپے کی اراضی واگزار کرا لی۔چیف ایڈمنسٹریٹر /سیکرٹری نوازش علی نے محکمہ کا چارج سنبھالتے ہی قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز شروع کر دیا ۔اس ضمن میں سیکرٹری اوقاف نے قبضہ جات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کے ہمراہ ہال روڈ پر موجود محکمہ اوقاف ومذہبی امور کی کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل زمین کا قبضہ چھڑوایا اور قبضہ مافیا کے سرکردہ شیخ محمد سلیم کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی ۔ سیکرٹری اوقاف نے تمام زونل ایڈ منسٹریٹر کو ہدایت جاری کی کہ وہ پنجاب بھر میں جہاں جہاں محکمہ کی زمینوں پر قبضے ہیں انکی تفصیل مرتب کریں اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے انکو واگزار کروائیں ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...