سیلزٹیکس میں ایکسٹینشن نہ ملنے پرگڈز ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن کاحتجاج

سیلزٹیکس میں ایکسٹینشن نہ ملنے پرگڈز ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن کاحتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی طرف سے لگائے گئے سیلز ٹیکس میں آئیل ٹینکرز کو ایکسٹینشن دینے اور گڈز ٹرانسپورٹرز کو نہ دینے کے امتیازی سلوک پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سراسر زیادتی ہے جو ہمارے کاروبار کا معاشی قتل کر نے کے مترادف ہے ۔اس موقع پرپاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق، سینئر نائب صدر علیم بٹاور نائب صدر اکرم وٹو نے کہا کہ 2015ء میں پنجاب ریونیو اتھارٹی نے جب گڈز ٹرانسپورٹرز اور آئیل ٹینکرز پر سیلز ٹیکس لگایا جس میں کہا گیا کہ ہم سامان بھجوانے والے صنعتکاروں سے اپنے کرائے کے ساتھ 16فیصد سیلز ٹیکس بھی اکٹھا کرکے ریونیو اتھارٹی کو دیں تو ہم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اسے ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ ہم کوئی ٹیکس اکٹھا کرنے والی فورس نہیں ہیں جس پر وزیراعلیٰ کی ہدایت پر وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا اور وزیر قانون رانا ثناء اﷲ نے ہمارے ساتھ مذاکرات کئے اور ٹیکس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور عارضی طور پر اسے مارچ 2016ء تک معطل کردیا۔ مارچ کے بعد آئیل ٹینکرز کو مزید تین ماہ کی ایکسٹینشن دے دی گئی مگر گڈز ٹرانسپورٹرز کو ایکسٹینشن نہیں دی گئی اور ہمیں نوٹسز بجھوانے شروع کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس امتیازی سلوک کو ختم کرکے گڈز ٹرانسپورٹرز کو ٹیکس میں ایکسٹینشن دی جائے اور اس ٹیکس کو ختم کرکے براہ راست صنعتکاروں سے وصول کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -