حا دثہ کے بعددبئی کے لئے پروازوں کا رش بڑھ گیا

حا دثہ کے بعددبئی کے لئے پروازوں کا رش بڑھ گیا

  



لاہور ( سپیشل رپورٹر ) دبئی ایئرپورٹ پر طیارہ حادثہ کے بعد دبئی کے لئے پروازوں کا رش بڑھ گیا، دبئی امیگریشن نے پاکستان سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی تمام پروازوں کو دبئی لینڈنگ سے روک دیا، اجازت نہ ملنے پر دبئی کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔بدھ کی دوپہر دبئی ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر طیاریکوحادثہ پیش آنے کے بعد رن وے بند ہو گیا اور حادثے کے شکار طیارے کو ہٹانے کے لیے کئی گھنٹے لگ گئے۔ اس دوران دیگر ممالک سے آنے والی پروازوں کو دبئی کے قریبی ایئرپورٹس پر اتارا گیا جس کی وجہ سے دبئی پہنچنے اور دبئی سے نکلنے والی پروازوں کا رش لگ گیا۔دبئی ایوی ایشن نے مختلف ممالک کی چھوٹے طیاروں کے ذریعے آنے جانے والی پروازوں کو دبئی لینڈنگ سے روک دیا جس میں پی آئی اے کی پروازیں بھی شامل ہیں۔ پی آئی اے ایئربس اے 320 کے ذریعے لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے پروازوں کو دبئی بھجواتی ہیاور اسی لیے دبئی ایوی ایشن نے پی آئی اے کی تمام پروازوں کو کلئیرنس ملنے تک روک دیا ہے۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق جیسے ہی دبئی ایئرپورٹ پر پروازوں کا رش کم ہو گا، پی آئی ایکی پروازوں کو آنے جانے کی اجازت ملنے کی توقع ہے۔ پی آئی اے کے ذریعے دبئی کے لیے سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...