لاہور،کانگووائرس کاشبہ سروسزہسپتال میں دومریض داخل

لاہور،کانگووائرس کاشبہ سروسزہسپتال میں دومریض داخل

  



لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )لاہور کے سروسز ہسپتال میں دو مریضوں میں کانگو وائرس کا شبہ، دونوں نوجوانوں کو آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق لاہور کے علاقے برکی روڈر کے 23 سالہ عمران اور اچھرہ کے 21 سالہ احمد مختار میں وائرس کی علامات کا شبہ پایا گیا جس کے بعد فوری طور پر دونوں مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا اور دونوں مریضوں کے خون کے نمونے لے کر ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔ علامات کی تصدیق ٹیسٹ رپورٹ سامنے آنے پر ہو گی۔ تاہم ابتدائی طور پر دونوں مریضوں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر دوسروں سے الگ کر دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...