قلیگ، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے جلسوں میں بھر پور شرکت کرے گی

قلیگ، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے جلسوں میں بھر پور شرکت کرے گی

  



لاہور( اے این این )پاکستان مسلم لیگ (ق) تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے احتجاجی جلسوں میں بھر پور شرکت کریگی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ 6 اور7اگست کو ہونے والے احتجاج میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کا بھر پور ساتھ دیگی اس سلسلہ میں پارٹی کے تمام عہدیداروں کو ہدایت کردی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے ورکروں کے ہمراہ بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...