لیسکومیں 20ویں گریڈکے 3افسران کی تقرروتبادلے

لیسکومیں 20ویں گریڈکے 3افسران کی تقرروتبادلے

  



لاہور(کامرس رپورٹر) لیسکو میں تین چیف انجینئرز کے تقروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے، چوہدری محمد اصغر کو ڈائریکٹر ٹیکنیکل تعینات کر دیا گیا جبکہ وہ ڈائریکٹرآپریشنز کا بھی اضافی چارج سنبھالیں گے۔لیسکو چیف چوہدری محمد انور کی منظوری کے بعد لیسکو میں گریڈ بیس کے تین افسران کے تقری وتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق خالد سعید اختر کو چیف انجینئر ڈویلپمنٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ طارق پاشا کو چیف انجینئر آپریشنز نارتھ ریجن لگا دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر