چودھری نثار نے کشمیری اور پاکستانی قوم کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کی: حافظ سعید

چودھری نثار نے کشمیری اور پاکستانی قوم کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کی: حافظ ...

  



لاہور( آئی این پی )امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے سارک کانفرنس سے خطاب کے دوران کشمیری و پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کی‘ اس سے کشمیری قوم کو حوصلہ ملا ہے۔ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا مسئلہ اٹھانے پر ہندوستانی وزیر داخلہ کا کانفرنس چھوڑ کر بھاگ جانا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔دہشت گردی اور جدوجہد آزادی میں فرق کرنا بہت ضروری تھا۔ حکومت پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بھی انڈیا کے ظلم و بربریت کو بے نقاب کرنا چاہیے۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں، حکومت اور فوج سب کو مل کر مظلوم کشمیریوں کی مدد کرنی چاہیے۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ اگرچہ یہ بات درست ہے کہ محض بیانات کافی نہیں ہیں لیکن میں سمجھتاہوں کہ اب صحیح سمت میں کام شروع ہوا ہے اور پاکستان آنے والے دنوں میں ایک مضبوط کردار اد اکرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ یہ سلسلہ اب ختم نہیں ہونا چاہیے۔ کشمیری مسلمان اس وقت پاکستان کا جھنڈا اٹھا کر کھڑے ہیں۔ وہ بھارتی فورسز کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کو پاکستانی پرچم میں دفن کر رہے ہیں یعنی وہ خود کو پاکستانی قرار دے رہے ہیں۔ایسی صورتحال میں اگر ہم آواز نہیں اٹھائیں گے تو پھران کیلئے کون آواز بلند کرے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر بدترین ظلم و ستم ڈھا رہی ہے۔ وہاں سوشل میڈیا پر پابندی لگا دی گئی اوراخبارات بند کر دیے گئے۔منظم منصوبہ بندی کے تحت ان کی آواز دبائی جارہی ہے۔ان حالات میں پاکستان جو کشمیریوں کا اصل وکیل ہے اسے جرأتمندانہ پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔کشمیر کا مسئلہ درحقیقت پاکستان کا اپنا مسئلہ ہے۔ کشمیری مسلمان پاکستان کے دفا ع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ان کے حق میں آواز بلند کرنے پر انڈیا ناراض ہو تا ہے توہوتا رہے ہمیں اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔ انڈیا نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی اور ظلم و تشدد کو چھپانے کیلئے پاکستان کیخلاف بے بنیاد الزام تراشیوں کا سہارا لیا ہے۔

حافظ سعید

مزید : صفحہ آخر


loading...