اظہر اور سمیع کا گوروں پر بھر پور لاٹھی چارج ، قومی ٹیم کے 3وکٹوں پر 257رنز

اظہر اور سمیع کا گوروں پر بھر پور لاٹھی چارج ، قومی ٹیم کے 3وکٹوں پر 257رنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 برمنگھم(سپورٹس ڈیسک) تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کے 297 رنز کے جواب میں پاکستان نے دوسرے دن کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنالیے ہیں جب کہ قومی ٹیم انگلینڈ کو اچھی لیڈ دینے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی اننگز میں دوسرے دن کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنالیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے سمیع اسلم کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا لیکن محمد حفیظ جیمز اینڈرسن کے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز اظہرعلی نے سمیع اسلم کے ساتھ محتاط انداز اپناتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا اور دوسری وکٹ کے لیے 181 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی لیکن بدقسمتی سے سمیع اسلم 82 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔ تاہم اس دوران اظہر علی نے اپنے کریئر کی 10ویں سنچری اسکور کی جس کے بعد انہوں نے پش آپس لگا کر اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا وہ دوسرے دن کے آخری اوور میں 139 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ یونس خان 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔