کلائی کی لکیریں بھی مستقبل کے بارے میں بتاتی ہیں،آپ بھی جانیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) علم نجوم پر بہت سے لوگ یقین کرتے ہیں تاہم بہت سے لوگ اس سے اختلاف بھی کرتے ہیں۔ علم نجوم کے مطابق ہاتھوں کی لکیروں میں زندگی سے متعلق راز چھپے ہوتے ہیں جبکہ کلائیوں پر موجود لکیریں بھی بہت کچھ بولتی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق کلائیوں پر موجود افقی لکیروں کے مختلف معنی ہوتے ہیں۔ یہ لکیریں صحت کا احوال بھی بتاتی ہیں، آپ کے مستقبل کا حال بھی پیش کرتی ہیں اور آپ کی قسمت کو بیان کرتی ہیں۔کلائی پر موجود پہلی لکیر اگر موٹی اور بہت گہری ہے تو یہ آپ کی اچھی صحت کی نشاندہی کرتی ہے۔ لیکن اگر یہ لکیر ہلکی اور ٹوٹی ٹوٹی بنی ہے تو اس کا مطلب آپ کی صحت کے ساتھ کچھ مسائل پیش آ سکتے ہیں۔کلائی پر موجود دوسری لکیر انسان کی خوشحالی کی نشاندہی کرتی ہے، جتنی مضبوط لکیر ہوگی اتنی ہی مضبوط آپ کی مالی زندگی ہوگی۔کلائی پر موجود تیسری لکیر آپ کے مستقبل کو بیان کرتی ہے کہ آپ کو مستقبل کیسا ہوگا؟ آپ اپنے کیرئیر میں کتنی ترقی کریں گے۔ اگر یہ لکیر ٹوٹی ٹوٹی ہوگی تو آپ کے مستقبل میں کئی پریشانیاں پیش آ سکتی ہیں۔میٹا فزکس کے مطابق کلائی پر موجود لکیریں زندگی کی پیش گوئی کرتی ہیں۔ جتنی لکیریں زیادہ ہونگی اْتنی زیادہ انسان کی عمر ہوگی۔ عموماً کلائی پر موجود چوتھی لکیر اتنی واضح نہیں ہوتی اور بعض افراد کی کلائیوں پر چوتھی لکیر موجود بھی نہیں ہوتی۔ زیادہ تر لوگوں کی کلائیوں پر دو یا تین لکیریں موجود ہوتی ہیں۔