چین میں دنیا کی پہلی ’ٹریفک کے اوپر‘ سے چلنے والی بس سروس کا آغاز

چین میں دنیا کی پہلی ’ٹریفک کے اوپر‘ سے چلنے والی بس سروس کا آغاز
چین میں دنیا کی پہلی ’ٹریفک کے اوپر‘ سے چلنے والی بس سروس کا آغاز

  



بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے دنیا کی پہلی ٹرانزٹ ایلی ویٹڈ بس سروس کا آغاز کر کے ایک بار پھر ساری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔چین میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل حل کرنے کے لئے ٹرانزٹ ایلی ویٹڈ بس سروس کا آغاز ہو گیا ہے، دنیا کی پہلی ٹرانزٹ ایلی ویٹڈ بس چین کی سڑکوں پر اپنے سفر کا آغاز کر چکی ہے، یہ بس ٹریفک کے اوپر سے گزرے گی لیکن کسی گاڑی کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جہاز کے سائز جتنی یہ بس سڑک پر چلنے والی دوسری گاڑیوں کے اوپر دوڑے گی لیکن کسی گاڑی کو کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔جی ہاں یہ بس سڑک کے اوپر چلتی جائے گی اور باقی تمام ٹریفک اس کے نیچے سے گزرے گا۔ اس بس کی پہلی ٹیسٹ ڈرائیو بھی کامیابی سے مکمل ہو چکی ہے۔ دراصل یہ بس اتنی چوڑی ہے کہ پوری سڑک پر چھا جاتی ہے اور اس کے پہئے سڑک کے دونوں طرف ٹک جاتے ہیں جب کہ زمین سے یہ اتنی بلند ہے کہ دوسرا ٹریفک بڑے آرام سے بس کے نیچے ہی چلتا رہتا ہے یعنی کاریں اور بس ایک ساتھ سڑک پر سفر کر سکتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر