کھانے سے کاکروچ نکل آیا،گاہک نے مالک کو کھانے پر مجبور کر دیا
بیجنگ(نیوزڈیسک) چین کے شہر چنگ شاہ میں اس وقت انتہائی دلچسپ صورتحال پیداہوگئی جب گاہک کے کھانے سے ایک کاکروچ نکل آیا اور اس نے ریسٹورنٹ کے مالکن کو یہ کاکروچ کھانے پر مجبور کیا۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 25جولائی کو چینی صوبے ہنان میں پیش آیا جہاں ایک گاہک نے فرائڈ نوڈلز کا آرڈر دیا اور یہ ڈش کھاتے ہوئے اس میں اسے کاکروچ نظر آیا۔گاہک کو اس بات پر شدید غصہ آیا اور اس نے شور مچاکر سب کو اکٹھا کرلیا اور ساتھ مالکن کو یہ دھمکی دی کہ اگر اس نے یہ کاکروچ نہ کھایا تو وہاس نے5ہزار یوان(80ہزارروپے)وصول کرے گاجس پر خاتون فوری طور پر یہ کاکروچ اٹھا کر کھاگئی لیکن گاہک کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور وہ اس سے اس گندے کھانے پر تقرار کرتا رہا۔پیپلز ڈیلی آن لائن کاکہنا ہے کہ یہ ریسٹورنٹ11سال سے چل رہا ہے اور اسے آئے رو زاس طرح کے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔کچھ دن قبل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے اس ریسٹورنٹ کو ناقص صفائی اور گندے سامان کی وجہ سے بند بھی کیا تھا۔