ملازمین کی محنت سے غریبوں میں تعلیم تک رسائی کو مدد ملی ‘ چیئرمین پیف

ملازمین کی محنت سے غریبوں میں تعلیم تک رسائی کو مدد ملی ‘ چیئرمین پیف

  



ملتان ( سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ملازمین کی انتھک محنت کی بدولت غریب بچوں کی مفت تعلیم تک رسائی کے مشن کو آگے بڑھانے میں نمایاں مدد ملی ہے۔ ان ملازمین کی شبانہ روز کاوشوں سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن وسائل سے محروم بچوں کے شاندار مستقبل کی علامت(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

بن کر سامنے آئی ہے۔اب یہ بچے معاشر ے پر بوجھ نہیں بلکہ ہمار ا سماجی اثاثہ ہیں۔ یہ بات چےئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمرالاسلام راجہ نے پبلک سکول سپورٹ پروگرام سٹاف میں اعزازیہ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر دفتر میں منعقدہ تقریب میں مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود،ڈپٹی ایم ڈی (آپریشنز)اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ قمرالاسلام نے سٹاف کی کام سے لگن اور پروفیشنل ازم کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ تین سالہ "پڑھو پنجاب،بڑھو پنجاب"پروگرام کے تحت انرولمنٹ ا ہداف کے حصول کے لیے پیف پوری طرح کوشا ں ہے۔ ایم ڈی پیف طارق محمودنے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سٹاف ممبران فروغ تعلیم کے منصوبوں کی کامیابی کے عمل میں پوری تندہی سے مصروف عمل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کیپسٹی بلڈنگ کے ذریعے افسران و دیگر سٹاف کی استعداد کار کو مزید موثر بنایا گیا ہے ۔ بعد ازاں چےئرمین پیف قمرالاسلام نے سٹاف میں اعزازیے کے چیک اورتعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...