ایمپلائز ویلفیئرزکریا یونیورسٹی کے انتخابات ‘ 2گروپوں کے کاغذات جمع

ایمپلائز ویلفیئرزکریا یونیورسٹی کے انتخابات ‘ 2گروپوں کے کاغذات جمع

  



ملتان( سٹاف رپورٹر)ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کے الیکشن کے لئے 2گروپوں نے کاغذات جمع کرادئیے ‘ مالی وبیلداروں کو 2ماہ بعد چیک جاری کرنے پر ایک گروپ نے تنقید کی‘ تفصیل کے مطابق ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کے الیکشن 11اگست کو ہونگے ‘ الیکشن کمشنر رانا لیاقت کے مطابق پولنگ صبح 8سے سہ پہر (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

4بجے تک جاری رہے گی ‘ اس سلسلے میں ایمپلائز پروگریسو لبرل فرینڈز گروپ اور ایمپلائز ویلفیئر گروپ نے کاغذات جمع کرادئے ‘ ایمپلائز پروگریسو لبرل فرینڈز گروپ کی طرف سے صدارت کے لئے محمد حر غوری ‘ سینئر نائب صدر ندیم بلوچ‘ نائب صدر ندیم عباس‘جنرل سیکرٹری صوفی نیاز لودھی‘ جوائنٹ سیکرٹری ظفر اقبال‘ پریس سیکرٹری رفاق عوان ‘فنانس سیکرٹری سرفراز خان ‘سیکرٹری سپورٹس ریاض خان بسمل اور مجلس عاملہ کے لئے ملک عبداللہ‘ عبدالوہاب‘ عارف کمبوہ‘ افضل چن‘ خرم عظیم‘ ملک اعجاز ‘ جاوید حسنین‘ شیخ آصف‘ ساجد عزیز‘ عارف محمود‘ غلام فریداور راجہ شہزاد یوسف نے کاغذات جمع کرائے ہیں ‘ دوسری جانب ایمپلائز ویلفیئر گروپ کی جانب سے صدارت کے لئے ملک صفدر‘ جنرل سیکرٹری قمر سعید‘ سینئر نائب صدر عمران مسعود‘ فنانس سیکرٹری عبدالستار رانجھا‘ پریس سیکرٹری مسعودالحسن ‘ سپورٹس سیکرٹری رب نواز اور مجلس عاملہ کے لئے ملک آصف‘ آصف تھہیم ‘ مشتاق احمد ‘مونی شاہ ‘ اسلم سیالکوٹی ‘ صداقت بلوچ‘ اسرار گیلانی ‘عبدالحبیب اور دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ‘آج امیدواروں کی فائنل لسٹ جاری ہو جائے گی اور کل بروز ہفتہ نشانات الاٹ کئے جائیں گے ‘اس حوالے سے ایمپلائز پروگریسو لبرل فرینڈز گروپ کی طرف سے صدارت کے امیدوار محمد حر غوری نے الزام لگایا ہے کہ اہم شخصیات کی یونیورسٹی آمد پر ہفتہ وار چھٹی کے روز بھی ڈیوٹی دینے والے150 مالی ‘بیلداروں کو2ماہ کے بعد معاوضے کے چیک جاری کئے جارہے ہیں جو الیکشن رولز کی خلاف ورزی ہے جس کا مقصد الیکشن میں اپنی حمایت حاصل کرنا ہے‘یہ کھلی دھاندلی ہے‘اس کے علاوہ الیکشن 7ماہ کی تاخیر سے ہو رہے ہیں جو رولز کی صریحاً خلاف ورزی ہے ‘ اس بارے میں ایمپلائز ویلفیئر گروپ کی جانب سے صدارت کے امیدوار ملک صفدر نے کہا ہے کہ مالی ‘بیلداروں کے چیک ہم نے نہیں روکے‘ اس کے علاوہ الیکشن تاخیر سے ہونے کے بھی ہم ذمہ دار نہیں ہیں ‘ تھری ایم گروپ اس بار بھی کامیاب ہوگا‘انہوں نے بتایا کہ برسراقتدار باڈی نے چارج چھوڑ دیا ہے ‘جنرل سیکرٹری کام کرتے رہیں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...