سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے، میاں مقصود
ملتا ن(کا مر س ر پو ر ٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ایک روزہ دورے پرآج05؍اگست2016ء بروز جمعتہ المبارک کو ملتان آرہے ہیں ۔ وہ ملتان میں قیام کے دورا ن مختلف زونز کا دورہ کرینگے ۔علاوہ ازیں 26؍اگست کواسپورٹس گراؤنڈ میں ہونیو الے جلسہ عام جس (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خطاب کرینگے کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ بعدازاں ملتان، ڈیرہ غازی خان کے ضلعی اُمراء کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔ مدرسہ جامع العلوم میں1بجے دن جمعہ کے اجتما ع سے خصوصی خطاب کرینگے جبکہ5 بجے شام مدرسہ جامع العلوم میں ضلعی امیر میاں آصف محمود اخوانی ، سیکر ٹری اطلاعات کنور محمد صدیق ودیگر ذمہ داران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے خلیجی ممالک میں بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کی ہدایت کے باوجود انتظامیہ کی امدادی سرگرمیوں کی رفتار انتہائی سست روی کا شکار ہے۔اس وقت خلیجی ملک میں ساڑھے آٹھ ہزار پاکستانی مزدور بے روزگارہونے کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔ان کے پرمٹس نہیں لگ رہے جبکہ ایک لاکھ68ہزارپاکستانیوں کو5سال کے لیے بلیک لسٹ کرنے کی اطلاعات بھی آرہی ہیں۔قانونی دستاویزات رکھنے کے باوجود لوگوں کوگرفتار کرکے جیلوں میں ڈالاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ تیل کی عالمی قیمتیں گرنے کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کے تیل پیداکرنے والے ممالک نے جہاں ایک طرف تیل کی پیداوار کم کردی ہے وہاں دوسری طرف ان تیل کی کمپنیوں میں کام کرنے والے ہزاروں پاکستانیوں کے مستقبل بھی داؤ پر لگ چکے ہیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانی ہر سال اربوں ڈالر کازرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں جوکہ ملکی معیشت کو سہارادیتا ہے۔