وزیر اعلیٰ روڈ میپ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے کمیٹیاں تشکیل ‘ ہائی وہائر سیکنڈری سکولوں میں کمپیوٹر کے ذریعے تعلیم‘ اساتذہ کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دینے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ روڈ میپ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے کمیٹیاں تشکیل ‘ ہائی وہائر ...

  



ملتان( سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ روڈ میپ پروگرام پر عملدرآمد کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ‘حکومت پنجاب کی طرف(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

سے سکولوں کے لئے ڈی سی اوز ‘ ای ڈی اوز اور ڈی ای اوز پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جو وزیر اعلیٰ روڈ میپ پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے 15اگست سے سرکاری سکولوں کا دورہ کریں گی اور رپورٹ مرتب کریں گی ‘ اس سلسلے میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکول سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔دریں اثنا ملتان سمیت پنجاب کے مختلف ہائی و ہائر سیکنڈری سکولوں میں کمپیوٹر کے ذریعے تعلیم دینے کا فیصلہ کر لیا گیا‘بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے انفرمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے گرلز وبوائزہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں تعلیم دینے کا فیصلہ کیاہے ‘ اس سلسلے میں ریاضی اور سائنس کے مضامین مخصوص ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں بلیک بورڈ کی بجائے کمپیوٹر کے ذریعے پڑھائے جائیں گے ‘اس حوالے سے بڑی سکرین کے ذریعے تعلیم دی جائے گی ‘اس سلسلے میں اساتذہ کو خصوصی ٹریننگ دی جائے گی ۔دوسری بات کے گرلز و بوائز ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کے اساتذہ کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ‘ اس حوالے سے ان سکولوں کے اساتذہ کو فرسٹ ایڈ کی باقاعدہ تربیت دی جائیگی‘ معلوم ہوا ہے کہ سوموار سے اس سلسلے میں 2روز کی تربیتی ورکشاپس شروع ہونگی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...