ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے سے قیمتی سونے کا تاج لینے، معاملہ اجھلنے پر نائب قاصد کو پہنانے پر چیئرمین تعلیمی بورڈ کو تنقید کا سامنا

ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے سے قیمتی سونے کا تاج لینے، معاملہ اجھلنے پر ...

  



ملتان( سٹاف رپورٹر) چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان ریاض ہاشمی کی جانب سے ایمپلائز ایسوسی ایشن کی طرف سے قیمتی سونے کا تاج لینے اور پھر معاملہ اچھلنے پر تاج ایک نائب قاصد کو پہنانے (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے ‘ تعلیمی حلقو ں کے مطابق اتنا قیمتی تاج چیئرمین نے کیسے لے لیااور پھر جب معاملہ اعلیٰ حکام کے نوٹس میں آیا اور خفیہ اداروں کے نوٹس میں جب یہ معاملہ آیا تو چیئرمین بورڈ ریاض ہاشمی نے یہ تاج ایک نائب قاصد کو پہنا کر اسے سی کلاس ملازمین کو دینے کا اعلان کرکے اپنی جان چھڑانے کی کوشش کی ‘ یہ چہ میگوئیاں کی جارہی ہیں کہ چیئرمین بورڈ نے دکھاوے کے لئے یہ تاج نائب قاصد کو دیا ہے جبکہ وہ یہ تاج بعد میں واپس لے لیں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...