ایل ایل بی کی مدت میں اضافہ مؤخر کیا جائے،پنجاب بار کونسل

ایل ایل بی کی مدت میں اضافہ مؤخر کیا جائے،پنجاب بار کونسل

  



ملتان(خبر نگارخصو صی)پنجاب بار کونسل نے ایل ایل بی کا دورانیہ 3 سال سے 5 سال کرنے کو مزید 2 سال تک مؤخر کرنے کے لئے سفارشات پاکستان بار کونسل کوبھجوادیں ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان بار کونسل نے ایل ایل بی کا دورانیہ 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کرنے کااعلان کیا تھا جس پر (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

پنجاب بار کی جانب سے سفارشات بھجوائی گئیں ہیں کہ زیر تعلیم طلبہ کے کے بھرپور مطالبہ کے پیش نظرسال 2016۔17 میں بی اے کرنے والے طلبہ و طالبات کے لئے ایل ایل بی کی مدت میں اضافہ میں سال 2017ء تک مؤخر کردیاجائے تاکہ بی اے کرنے والے طلبہ کے 2قیمتی تعلیمی سال بچائے جاسکیں۔ پنجاب بارکونسل نے یکم اکتوبر کوہونے والے انٹری ٹسٹ کے لئے داخلہ فارم بھجوانے کی تاریخ میں 15 اگست تک توسیع کردی ہے۔اس ضمن میں پنجاب بار کونسل نے صوبہ بھر میں یکم اکتوبرکو ہونے والے تحریری انٹری ٹسٹ میں شرکت کے لئے تاریخ میں توسیع کردی ہے۔اس طرح 52 ویں انٹری ٹسٹ کے نتائج کااعلان 22 اگست کو کیا جائیگا۔

ایل ایل بی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...