تحریک انصاف کا پروگرام سابق دھرنے سے بھی بدتر ہوگا‘ شیر علی گور چانی

تحریک انصاف کا پروگرام سابق دھرنے سے بھی بدتر ہوگا‘ شیر علی گور چانی

  



جام پور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہاہے کہ عمران خان کی سیاست انتشاراور بے یقینی پیداکرکے ملکی ترقی کے سفرکوروکنا ہے تحریک انصاف کے موجودہ دھرنا پروگرام کاانجام سابقہ دھرنے سے بھی بدترہوگاعمران خان کی منفی سیاست کی بدولت ملک دوست شخصیات عمران خان کو چھوڑرہی ہیں ان خیالات کااظہارانھوں نے گذشتہ روزپاکستان تحریک انصاف (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کے سٹی صدرفاضل پور ملک محمداسماعیل ڈھانڈلہ وجام پورسے پی ٹی آئی دریشک گروپ کے سرگرم رہنمامحمدآصف اقبال خان سکھانی کی تحریک انصاف کو چھوڑکرن لیگ میں شمولیت کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا جس میں میاں ظہوراحمد خواجہ، محمدکاشف سلیم بخاری،حافظ نیازاحمداور سجادملک بھی ان کے ہمراہ موجودتھے انھوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ حکومت کی ناقص کارکردگی سے اگلے انتخابات میں تحریک انصاف کو خیبرپختونخواہ میں بھی بری طرح شکست کاسامنا ہوگا ن لیگ حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے 117روپے والا پٹرول آج 65روپے ،2400روپے والی کھادکی بوری1400جبکہ بجلی بلوں میں بھی نمایاں کمی ہوچکی ہے اگلے ایک سال میں ملک بھرسے بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بھی ہوجائے گا سردارشیرعلی خان نے مقامی سیاست پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ساٹھ سال سے ضلع پر حکمرانی کرنے والے دریشک سرداروں کی منافقت کایہ حال ہے کہ ایک بیٹا تحریک انصاف دوسرا ق لیگ اور خود نصراللہ آزاد ایم پی اے ہیں جبکہ الیکشن میں ووٹ ن لیگ کو دیتے ہیں ڈپٹی سپیکرنے مزیدکہاکہ ن لیگ میں رہتے ہوئے عمران خان سے ملاقاتیں کرنے والوں سے بھی قیادت اچھی طرح واقف ہے ان کامستقبل بھی تاریک ہے۔

گورچانی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...