ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر منظرجاوید کا ملت جعفریہ کے نمائندوں کے ہمراہ مسجد و امام بارگاہ چوک کمہارانوالہ کی متبادل جگہ کا معائنہ ‘ جلد تعمیر شروع کرنیکی یقین دہانی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر منظرجاوید کا ملت جعفریہ کے نمائندوں کے ہمراہ مسجد و ...

  



ملتان(کا مر س رپورٹر)ملت جعفریہ کا نمائندہ اجلاس مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

نقوی کی زیرصدارت جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں ہوا، اجلاس میں علامہ سید سلطان احمد نقوی، ریٹائرڈ کیپٹن سید ابوعبداللہ شوکت زیدی، سید اکبر علی کاظمی، سید شعیب حیدر نقوی، سید اشتیاق حسین عابدی، سید اقبال مہدی زیدی، اقبال حسین خان کشفی، غلام عباس خان، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی، سید قمر عباس زیدی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر قاسم شمسی، عاشق حسین، ملک عامر علی، محمد عباس صدیقی، مہر سخاوت علی، سید فرخ مہدی، سید جواد رضا، مرزاوجاہت علی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملتان کی ضلعی انتظامیہ فی الفور نئی جگہ پر امام بارگاہ اور مسجد کی تعمیر کا کام شروع کرے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر انتظامیہ نے سستی اور نااہلی کا مظاہرہ کیا تو حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ قبل ازیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ملتان منظر جاوید نے مجلس وحدت مسلمین کی قیادت سے رابطہ کیا اور بعدازاں اجلاس کے نمائندہ افراد کے ہمراہ جگہ کا معائنہ کیا ، اس موقع پر علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ سید سلطان احمد نقوی، محمد عباس صدیقی، سید ندیم عباس کاظمی، سید قمر عباس زیدی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ملتان نے ملت جعفریہ کے نمائندوں کو یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد نئی جگہ پر مسجد و امام بارگاہ کی تعمیر شروع کی جائے گی۔ اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا تو احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔ اجلاس میں موجود تمام رہنماؤں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اگر جلد ازجلد تعمیرشروع نہ کی تو اگست میں میٹر و بس کا افتتاح نہیں کرنے دیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...