بلاول بھٹو زرداری کی صوبہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا کام ماہ اگست میں مکمل کرنیکی ہدایت

بلاول بھٹو زرداری کی صوبہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا کام ماہ اگست ...

  



صادق آباد (تحصیل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو (بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

زرداری نے صوبہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی تنظیم نو کا کام ماہ اگست میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی تفصیل کے مطابق چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپر پنجاب اور جنوبی پنجاب کی تنظیم سازی کیلئے بنائی گئی کمیٹیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ماہ اگست کے آخر تک تمام اضلاع‘ اپر پنجاب اور جنوبی پنجاب کی تنظیم سازی کیلئے اپنی سفارشات راونہ کریں تاکہ تنظیم سازی کا کام مکمل کرکے منتخب عہدیداران کے ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاسکے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ‘ سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی قیادت میں جنوبی پنجاب میں تنظیم سازی کیلئے قائم کی گئی کوارڈنیشن کمیٹی نے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے دورے کرکے ورکر کنونشن منعقد کرکے عہدیداران کی نامزدگی کیلئے رہنماؤں اور کارکنوں سے مشاورت کا عمل مکمل کرلیا ہے جبکہ اپر پنجاب میں بھی قائم کی گئی کوارڈنیشن کمیٹی مختلف اضلاع کے رہنماؤں سے رابطے کرکے تنظیم سازی کے کام کو حتمی شکل دے رہی ہے پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ماہ رواں کے آخر میں صوبہ پنجاب میں تنظیم سازی حتمی شکل دیکر عہدیداروں کا اعلان کرینگے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...