دہشتگردی کی اطلاع پر وہاڑی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

دہشتگردی کی اطلاع پر وہاڑی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

  



میلسی(ناتحصیل رپورٹر )سرکاری اداروں پر دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع پر ضلع وہاڑی میں سیکیورٹی انتظامات بڑھ (بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

دئے گئے۔ تفصیل کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی پر دہشت گرد حملے کی اطلاع موصو ل ہونے پر انتظامیہ نے ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں، نادراء دفاتر، اور رش والے اداروں میں سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے انتظامات کو بڑھ دیا گیا۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں مرکزی گیٹ سمیت دیگر داخلی راستوں کو بند کر کے چیکنگ کے بعد اندار جانے کی اجازت دی گئی۔ جبکہ ایک بات حیران کن رہی کہ ہسپتال میلسی کے مرکزی گیٹ پر چیکنگ کے لئے میں سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کرنے بجائے مالی سے یہ خدمات حاصل کی جاتی رہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر