صوبائی حلقہ 240 تونسہ کے ضمنی الیکشن کے شیڈول پر عملدرآمد نہ ہونیکے خلاف جمشید دستی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرنیکا حکم

صوبائی حلقہ 240 تونسہ کے ضمنی الیکشن کے شیڈول پر عملدرآمد نہ ہونیکے خلاف جمشید ...

  



ملتان(خبر نگارخصو صی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے صوبائی حلقہ 240تونسہ کے ضمنی الیکشن میں کاغذات جمع کرانے کے مرحلہ سے(بقیہ نمبر54صفحہ7پر )

شیڈول جاری نہ کرنے کے خلاف جمشید دستی کی درخواست پرالیکشن کمیشن کو 8 اگست کے لئے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد خان دستی نیدرخواست دائر کی تھی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مذکورہ صوبائی حلقہ میں الیکشن شیڈول کا اعلان کیا گیا لیکن امیدواروں شمعونہ بادشاہ قیصرانی اورخواجہ داؤد سلیمان کے مابین مقدمہ بازی کی وجہ سے شیڈول پر عمل درآمد روک دیاگیااور اب دوبارہ الیکشن کمیشن نے یکم اگست کو نئے سریسے آغاز کی بجائیاسی مرحلے سے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے جہاں سے کارروائی روکی گئی تھی حالانکہ درخواست گذار کی پاکستان عوامی راج پارٹی الیکشن میں شامل ہونے کی خواہشمندہے مگر تکنیکی بنیادوں کی وجہ سیاس کو اس حق سے محروم کیا جارہا ہے اس لئے شیڈول نئے سرے اور پہلے مرحلے سے جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...