وزیراعظم کا ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب پورا ہوگا،شعیب اویسی

وزیراعظم کا ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب پورا ہوگا،شعیب اویسی

  



نور پور نورنگا(نمائندہ پاکستان)موجود ہ حکومت کے اعلیٰ جمہوری اقدار کی وجہ سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں منفرد شناخت کا حامل بن چکا ہے۔میاں برادران نے ہمیشہ ملکی ترقی ،خوشحالی ،سا لمیت اور عوامی مفادات کی بات کی ہے ۔ میاں نواز شریف کا پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب ضرور (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

پوراہو گا۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف وطن عزیز کو درپیش تمام بحرانوں سے بہت جلد نکال کر ترقی یافتہ ملکوں کی فہرست میں شامل کر دیں گے۔ بہاول پور میں رنگ روڈ کی تعمیر کے لیے دو ارب گیارہ کروڑ روپے کے فنڈز کی فراہمی میاں برادران کی خطہ بہاول پور سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہارایم پی اے میاں شعیب اویسی نے اپنے کامیاب کڈنی آپریشن کے بعد بہاول پور واپسی پر عیادت کے لیے آنے والے مختلف وفود سے صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت سے بیروزگاروں پر روزگار کے دروازے کھلے اور ملک معاشی طور پر مستحکم ہواہے۔ موٹروے کا منصوبہ ، کراچی اور لاہور کا ایئر پورٹ، گوادر پورٹ اور ملک میں پاور پلانٹس کی تنصیب کے علاوہ حالیہ راہداری منصوبہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے اہم معاشی اقدامات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی کارکنوں کومتحدہوکر حکومت کی پالیسیوں کواجاگرکرنے کیلئے عوامی رابطوں کوموثر بناناہوگا۔اس موقع پر قاضی بشیر احمد، ملک محمد طارق چنڑ، اقبال ارائیں ایڈوکیٹ، ملک دین محمد، ملک رنگ علی، باغ علی، ملک خادم حسین، کلیم الرحمٰن،چیئر مین عاشق حسین، ڈاکٹر عبدالرحمٰن ، ملک طارق ارائیں، عمر رفیق ارائیں و دیگر بھی موجود تھے۔

شعیب اویسی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...