عوام کو سڑکوں پر لا کر ذلیل و خوار کرنا اپوزیشن کا مشن ہے‘ افضل گل

عوام کو سڑکوں پر لا کر ذلیل و خوار کرنا اپوزیشن کا مشن ہے‘ افضل گل

  



حاصل پور(نامہ نگار)نوازشریف کا وژن ملک کی تعمیر و ترقی ہے جب بھی مشکل وقت آیا میاں برادران نے اقتدار کو ٹھوکر مار کر ملک کو بچایا ہے اگر نوازشریف کو جلا وطن نہ کیا جاتا تو آج پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بن چکا ہوتا ان خیالات کا اظہار پنجاب اسٹینڈنگ کمیٹی برائے زراعت کے چئیرمین و ایم (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

پی اے محمد افضل گل نے کونسلروں میاں اشفاق احمد رامے، چوہدری لیاقت علی نے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے 48 کروڑروپے کے فنڈز حاصل پور کے لیئے ریلز کر دیے ہیں جس سے شہر میں سڑکوں کا جال سیوریج کا نظام بہتر بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ حاصل پور کو ماڈل سٹی بنانے کے لیئے وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے اربوں روپے کے منصوبہ جات کے علاوہ سوئی گیس جیسی نعمت اہل علاقہ کو پہنچائی اور خصوصی کاوشوں سے 500 سے زائد کنکشن مزید منظور کر والیے ہیں تاکہ تمام علاقوں میں گیس پہنچ سکے انہوں نے کہاکہ مخالف جماعتوں کا مشن عوام کو سڑکوں پر لاکر ذلیل و خوارکرنا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کا مشن تعمیر و ترقی ہے ۔

افضل گل

مزید : ملتان صفحہ آخر