زبانی دعوؤں کے بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتاہوں ‘ سبطین رضا

زبانی دعوؤں کے بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتاہوں ‘ سبطین رضا

  



علی پور(نمائندہ پاکستان)حلقہ پی پی 260تحصیل علی پورمیں گزشتہ تین سالوں کے دوران کئی میگا پراجیکٹس اوربے شمار ترقیاتی کاموں کو پاپہء تکمیل کو پہنچایا ہے ۔زبانی دعوؤں کی بجائے عوام کی عملی خدمت کرنے پر یقین رکھتاہوں،مثبت صحافت کرنے والوں کی دل وجان سے عزت کرتا(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

ہوں ،صحافی مسائل کی نشاندہی کریں انھیں حل کروانے کی ہر ممکن کوشش کرونگا۔ان خیالات کااظہار ممبرپنجاب اسمبلی سید سبطین رضا نقوی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین سالوں میں میرے صوبائی حلقہ میں میری نشاندہی اورسفارش پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف نے دو ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے ہیں مختلف میگا پراجیکٹس جن میں کالج چوک تا سیت پورچوک ون وے روڈ علی پور میں 1122ریسکیو سروس کاقیام علی پورتا جتوئی ڈبل روڈ کروڑوں روپے مالیتی کے صاف پانی پراجیکٹ کے علاوہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کارڈیالوجی وارڈ جدید لیبارٹری ایمرجنسی وارڈ میں بیڈز اضافے کے علاوہ کھیت سے منڈی تک سوکلرمیٹر سے زائد سڑکات گندے پانی کی نکاسی صاف پانی کی فراہمی کی متعدد سیکموں کی تکمیل شامل ہے جبکہ علی پورشہر میں ٹریفک کے سیوریج کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشش کررہاہوں کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے جلد ازجلد خصوصی گرانٹ منظور کروا کر شہریوں کے دیرینہ مسائل مستقل بنیادوں پرحل کرواؤں گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...