ملتان ایئر پورٹ پر نجی ملازمین سے ناروا سلوک، 12گھنٹے سے زائد کام کرنے پر مجبور

ملتان ایئر پورٹ پر نجی ملازمین سے ناروا سلوک، 12گھنٹے سے زائد کام کرنے پر ...

  



ملتان(جنرل رپورٹر)ملتان انٹرنیشنل اےئر پورٹ پر پرائیویٹ ملازمین سے جانوروں جیسا سلوک ہونے لگا12گھنٹے سے زائد ڈیوٹی اور انتہائی ہتک آمیز رویہ رکھا جاتا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ PBSاورSTHN کمپنی کے ملازمین کا ڈیوٹی شیڈول سرکاری قوانین کے خلاف 12گھنٹے سے بھی زیادہ ہے مہینے میں 4چھٹیاں بھی نہیں‘ مجبوری کے تحت چھٹی کرنے پر ملازمین کو پہلے ڈبل ڈیوٹی دینی پڑتی ہے (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

حتی کہ عید پر بھی چھٹیاں نہیں دی گئیں P.B.Sکمپنی کے منیجر کا رویہ بھی ملازمین سے انتہائی ہتک آمیز ہے تمام اشیاء کی قیمتیں مارکیٹ سے بہت زیادہ ہیں مسافروں کو بھی زبردستی ریپنگ کے لئے مجبور کیا جاتا ہے جبکہ فوٹوسٹیٹ کی سہولت تک دستیاب نہ ہے اےئر پورٹ انتظامیہ ٹھیکیدار کے خلاف فوری نوٹس لے۔

ایئر پورٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...