شجاع آباد،کمسن بچہ اغوا کرنیکی کوشش،ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

شجاع آباد،کمسن بچہ اغوا کرنیکی کوشش،ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

  



شجاع آباد(نمائندہ خصوصی)شجاع آباد کے نواحی علاقہ سے بچہ اغواء کرنیکی کوشش ناکام،ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شجاع (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

آباد کے حواحی علاقہ ملتان روڈ پر پل سید والی سے ایک شخص ے عبدالرحمن نامی ساڑھے3سالہ بچہ اغوا کرلیا جسے لوگوں نے تعاقب کرکے علی ٹاؤن ڈگری کالج کے قریب سے پکڑ لیا بعدازاں پولیس نے اطلاع پر موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا عبداللہ نامی ملزم ملتان کا رہائش بتیا جاتا ہے ذرائع سے معلوم ہوا کہ ملزم بچوں کو پاپڑ اور ٹافیوں کا لالچ دیکر اغوا کرتا ہے ملزم کے گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں قبل ازیں ملزم گرفتاری کے وقت پولیس اہلکاروں سے گتھم گتھا ہوگیا اور ایک اہلکار کی وردی بھی پھاڑ ڈالی بچہ اغوا کی کوشش اور ملزم کی گرفتاری کے بعد تحصیل بھر کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور عوام میں چہ میگوئیاں ہورہی ہیں کہ ملزم کا تعلق بردہ فروش گروہ سے ہے یا دہشتگردوں سے جو بچوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...