4منشیات فروش ‘ 13 اشتہاریوں سمیت 37 ملزمان گرفتار

4منشیات فروش ‘ 13 اشتہاریوں سمیت 37 ملزمان گرفتار

  



ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔04منشیات فروش،02ناجائز اسلحہ، 01اشتہاری ملزمان کو بھگانے والے،01غل غپاڑہ ،01 تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں،06جعلی زرعی ادویات تیار کرنے والوں اور13اشتہاری مجرمان سمیت37ملزمان گرفتار(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم عمران سے 185گرام چرس، پولیس تھانہ صدر نے ملزم جاوید سے 1055گرام چرس اور ملزم ندیم سے 250گرام چرس ،پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم لیاقت مسیح سے 1.5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ الپہ نے ملزم ساغر سے پسٹل 30بورمعہ 3گولیاں برآمد کر کے جبکہ پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم محمد آصف سے رائفل معہ 05گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ چہلیک نے اشتہاری ملزم محمد سلیم کو بھگانے کے جرم میں ملزم غلام محی الدین کو قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم رمضان کو انتہائی تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم وقار کو حالت نشہ میں غل غپاڑہ کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے14اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے02کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ12ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے06اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...