نیب ملتان بیورو نے شہر میں مستقل دفتر کے قیام کیلئے کام شروع کردیا
ملتان(نمائندہ خصوصی)نیب ملتان بیورو نے ملتان شہر میں مستقل دفتر کے قیام کے لئے کام شروع کردیا ہے اس سلسلے میں (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
نیب حکام نے مختلف علاقوں کا سروے بھی مکمل کرلیا ہے اور بعض سائٹس کا انتخاب کرکے ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کا عمل شروع کر رکھا ہے معلوم ہوا ہے نیب حکام ایسی جگہ دفتر بنانا چارہے ہیں جہاں نیب افسران کی رہائش گاہیں بھی تعمیر ہوسکیں۔واضع رہے نیب ملتان بیورو کا آفس اس وقت بوسن روڈ پر موضع بہادر پور کے ایریا میں کرایہ کی عمارت بھی قائم ہے۔