ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی کیلئے ٹائم شکایات سنٹر فعال نہ ہوسکا

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی کیلئے ٹائم شکایات سنٹر فعال نہ ہوسکا

  



ملتان(خبر نگار) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی عدم دلچسپی کے باعث (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

شہریوں کی صفائی کے حوالے سے شکایات کے ازالے کیلئے قائم کیا جانے والا شکایت سنٹر فعال نہ ہوسکا ہے جس پر شہریوں نے شکایت سنٹر میں شکایات درج کروانا بھی بند کردی ہے بتایا گیا ہے کہ سابق ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل کی ہدایت پر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آفس میں شکایت سیل قائم کیاگیا تھا جس میں خواتین سٹاف کی تعیناتی کی گئی تھی لیکن صرف 2 ماہ بعد ہی شکایت سنٹر غیر فعال ہوگیا اور اب روزانہ شہر بھر میں صفائی کی ناقص صورتحال بارے درجنوں شکایت ہونے کے بعد ان کا ازالہ نہیں کیا جا رہا شہریوں ، محمد ندیم ، خورشید، غلام عباس، ضیاء عبداللہ و دیگر نے کمپنی کے غیر فعال شکایت سیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر شکایت سیل فعال کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...