صوبائی مالیتی ایوارڈ 2016-17 کے جولائی شیئر کی مد میں صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز کو 1 ارب 19 کروڑ 94 لاکھ زائد کی گرانٹ جاری

صوبائی مالیتی ایوارڈ 2016-17 کے جولائی شیئر کی مد میں صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز کو 1 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار) حکومت پنجاب شعبہ فنانس نے صوبائی مالیاتی ایوارڈ(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
2016-17 کے جولائی شیئر کی مد میں ملتان سمیت صوبہ بھر کی تمام ٹی ایم ایز کو 1 ارب 19 کروڑ 94 لاکھ 50 ہزار روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے ملتان کی 6 ٹی ایم ایز کو 2کروڑ 85لاکھ 73 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے ملتان کے ٹاؤنز کو جاری کی گئی گرانٹ کے مطابق جلالپور پیروالہ ٹاؤن کو 60 لاکھ 35 ہزار ، شاہ رکن عالم ٹاؤن کو 42لاکھ24 ہزار روپے، موسیٰ پاک ٹاؤن کو 29 لاکھ43ہزار روپے ، شیر شاہ ٹاؤن کو 37 لاکھ 72 ہزار روپے، بوس ٹاؤن کو 43 لاکھ 76 ہزار روپے جبکہ شجاعباد ٹاؤن کو 72 لاکھ 43 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں واضح رہے کہ ضلع ملتان میں صوبائی مالیاتی ایوارڈ کے تحت شجاعباد ٹاؤن کو سب سے زیادہ جبکہ موسیٰ پاک ٹاؤن کو سب سے کم گرانٹ جاری کی گئی ہے۔
ٹی ایم ایز گرانٹ