ویٹرنری آفیسر کا چھاپہ، لاغر جانوروں کا ناقص 5 من گوشت برآمد

ویٹرنری آفیسر کا چھاپہ، لاغر جانوروں کا ناقص 5 من گوشت برآمد

  



اوچ شریف، ہنڈ پنجند ( نمائندہ پاکستان ، سٹی رپورٹر، نامہ نگار ) اوچ شریف ویٹرنری آفیسر کا چھاپہ بیمار لاغر جانوروں کا ناقص 5من گوشت برآمد ، ملزمان فرار تفصیل کے مطابق اوچ شریف میں بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت مارکیٹ میں سپلائی کرنے والے گروہ کے ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

رفیق اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ 5 من ناقص گوشت برآمد کر لیا ویٹرنری ڈاکٹر محمد رفیق کو اطلاع ملی کہ بیمار لاغر جانوروں کا ناقص گوشت تیارکرنے والے گروہ کے ارکان جن میں محمد شہزاد ، محمد ساغر اور ندیم عباس محلہ کنڈہ قصاب میں ایک خفیہ مقام پر بیمار جانوروں کو لا کر انکا گوشت بنا کر مارکیٹ میں سپلائی کرتے ہیں جس پر ویٹرنری آفیسر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر انکے قبضے سے 5 من ناقص گوشت برآمد کیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گے ۔ جب اسے چیک کیا گیا تو وہ واقعی انتہائی بیمار جانوروں کا گوشت تھا جسے کھانے والوں کو بھی مختلف بیماریاں لاحق ہو سکتی تھیں ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد رفیق اور انکی ٹیم نے فوری پولیس کو اطلاع کی گوشت کو اپنے قبضے میں لے لیا اور پولیس کاروائی کے لئے ملزمان کے خلاف تحریر دے دی اور گوشت کو تلف کردیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...