بہاول وکٹوریہ ہسپتال،مریضہ کی دوران آپریشن کانگو وائرس افواہوں سے خوف و ہراس
بہاولپور(بیورورپورٹ) بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں خاتون مریضہ کی دورن آپریشن ہلاکت کانگووائرس میں مبتلاہونے کی افواہوں سے ہسپتال میں خوف وہراس پھیل گیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہنگامی پریس کانفرنس بلاکرصورتحال پرقابو پالیا بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں ڈیرہ نواب صاحب کی خاتون فہمیدہ کوزچگی کیلئے لایاگیا جس کازچگی کاآپریشن گائنی وارڈ میں کیاگیا آپریشن کے دوران فہمیدہ کے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
جاں بحق ہونے پرہسپتال میں افواہ پھیل گئی کہ فہمیدہ کانگو وائرس میں مبتلاتھی اس افواہ سے پوری ہسپتال میں خوف وہراس پھیل گیابہاول وکٹوریہ ہسپتال کی انتظامیہ فوری حرکت میں آئی اورفہمیدہ کی لاش کوقبضہ میں لے کرگائنی آپریشن تھیڑکوبھی کانگووائرس کے شعبہ میں سیل کردیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں ہنگامی طورپرپریس کانفرنس بلاکرخاتون کی کانگووائرس سے ہلاکت کی تردیدکی اورکہاکہ اس سلسلہ میں افواہیں نہ پھیلائی جائیں انہوں نے کہاکہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں کانگوکاکوئی مریض نہ ہے اورنہ ہی اس وائرس سے کسی کی ہلاکت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں میڈیاکو تحقیق کے بغیر اس طرح کی خبریں چلانے سے گریزکرناچاہیے انہوں نے کہاکہ احتیاطی طورپر آپریشن تھیڑکوسیل کیاگیاہے مکمل سکریننگ کے بعد اسے دوبارہ کھول دیاجائیگا۔ تاہم ہسپتال کے عملہ اورمریضوں میں بددستور خوف وہراس پایاجاتاہے۔
وائر افواہیں