خاوند نے معمولی جھگڑا پر بیوی کو تیزاب پلادیا،نشتر ریفر

خاوند نے معمولی جھگڑا پر بیوی کو تیزاب پلادیا،نشتر ریفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرہزار خان (نامہ نگار )بستی اللہ بخش کے رہائشی محمد عارف سامٹیہ نے اپنے بھائیوں اور والد کے ہمراہ اپنی بیوی شبانہ کو تیزاب پلا دیا ۔شبانہ کے والد نے تفصیل بتاتے ہو ئے کہا کہ میری بیٹی شبانہ کی 2013 میں شادی ہوئی ۔یہ لو گ میری بیٹی کو میرے گھر بھی نہیں آنے دیتے تھے ۔شبانہ کے دو بیٹے ہیں جن میں سے ایک معذور ہے ۔گزشتہ دنوں میری (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
دوسری بیٹی کا بیٹا فوت ہو گیا ۔تو بھی رات کو شبانہ کو نہیں آنے دیا اور ان کے گھر والوں کی طرف سے کوئی نہیں آیا ۔اگلے دن گیارہ بجے اس شرط پر آنے دیا کہ دو گھنٹے بعد واپس آ جانا ۔لیکن یہاں پر اسے دیر ہو گئی ۔تو میں اسے خود چھوڑنے گیا ۔اسے چھوڑ کر جونہی میں واپس لوٹا تو اس کے چیخنے چلانے کی آوازیں آنے لگی میں وہاں پہنچا تو اس خا خاوند عارف اور اس کے بھائی اور ان کا باپ میری بیٹی شبانہ کو تیزاب پلا رہے تھے ۔میرے پہنچنے تک انہوں نے تقریبا آدھہ بوتل تیزاب کی پلا دی جس پر وہ بے ہوش ہو گئی ۔جب میں اس اٹھانے لگا تو انہوں مجھے اٹھانے بھی نہ دیا اس پر میں نے 15پر فون کیا پولیس مداخلت پر پھر میں اسے جتوئی لے گیا ۔ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے نشتر ریفر کر دیا گیا ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔