شیخوپورہ کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران ہلاک ہونیوالے ایک دہشتگرد کا تعلق کوٹ مٹھن کے نواحی علاقہ سے نکلا

شیخوپورہ کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران ہلاک ہونیوالے ایک دہشتگرد کا ...

  



مٹھن کوٹ(نامہ نگار) شیخوپورہ کے نزدیک شرقپورہ روڈ پرسی ٹی ڈی کی کاروائی کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے لشکر جھنگوی سات دہشت گردوں میں(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

سے ایک ریاض احمد کا تعلق مٹھن کوٹ کے نواحی علاقہ مرغائی سے تھا جو کہ ملک اسحاق کا بدلہ لینے کے لئے شیخو پورہ اور لاہور میں دہشت گردی کی کوئی بڑی کاروائی کرنا چاہتے تھے دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ہینڈ گرنیڈ ، اہم تنصیبات کے نقشے، کلاشنکوفیں اور دیگر جدید قسم کا سلحہ برامد ہوا تھا گذشتہ شب ریاض احمد کی نعش پولیس کی بھاری نفری کے پہرے میں مرغائی لائی گئی جہان پر اس کی تد فین کی گئی ملزم ریاض احمد کے خلاف تھانہ مٹھن کوٹ میں اہل تشیع پر فائرنگ کرنے اور دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے کئی مقدمات درج تھے دہشت گرد ریاض احمد کا بڑا بھائی سراج احمد بھی کچھ عرصہ قبل ملتان کے نزدیک ملک اسحاق اوردیگر ساتھیوں سمیت پولیس اورحساس اداروں کی طرف سے کی جانے والی کاروائی میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...