ایمرجنسی سے ڈاکٹر غائب،60سالہ شخص کی ہلاکت پر ور ثا ء کا احتجاج

ایمرجنسی سے ڈاکٹر غائب،60سالہ شخص کی ہلاکت پر ور ثا ء کا احتجاج

  



میلسی(تحصیل رپورٹر ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کی ایمرجنسی سے ڈیوٹی ڈاکٹر غائب، نواحی علاقے کے 60سالہ شخص تڑپتے تڑپتے ایمرجنسی میں جان دے

دی، ورثاء کا شدید احتجاج، موضع خانپور کے رہائشی اللہ وسایا کے ورثاء محمد اقبال، الطاف حسین، اللہ رکھا سمیت دیگر نے ایمرجنسی وارڈ میں احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ تقریباساڑھے آٹھے بجے وہ اللہ وسایا کو شدید مرض کے پیش نظر تحصیل ہسپتال کی ایمرجنسی میں لائے ۔ جہاں ڈیوٹی ڈاکٹر غائب تھا دیگر عملہ دوگھنٹے تک ڈاکٹر کے آنے کا کہہ کر تسلی دیتا رہا۔ مگر (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

ڈاکٹر نہ آیا اور اللہ وسایا نے تڑپ ترپ کر ایمرجنسی میں جان دے دی۔جب ایم ایس ڈاکٹر سے موقف معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ بھی وہاڑی مٹینگ کے سلسلہ میں وہاڑی گئے ہوئے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...